Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
February 3, 2025 at 04:36 AM
شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ، میجر سمیت کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ۔ میران شاہ: (ٹرائبل نیوز) شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے خدی میں طالبان نے فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر حمزہ سمیت دس کے قریب اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ۔ اطلاعات کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب فوجی قافلہ علاقے میں گشت پر تھا حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ دوسری جانب مقامی عوام نے سیکیورٹی فورسز کے سخت رویے اور غیر انسانی سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے قبائلی علاقوں میں جاری فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے جبری گرفتاریاں، گھروں پر چھاپے اور شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے عوام اور فوج کے درمیان فاصلے مزید بڑھ رہے ہیں ۔ https://t.me/TribalNewsUrdu_1

Comments