Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
February 3, 2025 at 05:59 AM
مہمند ایجنسی: جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی، مقامی آبادی میں خوف و ہراس۔ غلنئی (ٹرائبل نیوز) پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے گزشتہ شب قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کی تحصیل خویزئی بائزئی کے مختلف علاقوں سوران درہ، میٹئی اور شمشاہ میں شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں پر بمباری کی ۔ ذرائع کے مطابق یہ علاقے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (جماعت الاحرار) کے مضبوط گڑھ تصور کیے جاتے ہیں، تاہم طالبان ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں تنظیم کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا البتہ متعدد عام شہری جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوئے ہیں ۔ فضائی کارروائی کے بعد مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی خاندان محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو گئے، علاقہ مکینوں کے مطابق بمباری کے نتیجے میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا جس سے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں عام شہری متاثر ہوئے ہیں، اس سے قبل بھی قبائلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز کیے گئے جن کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ شہری مارے گئے لاکھوں افراد بے گھر ہوئے جبکہ کئی بازار اور رہائشی مکانات تباہ ہو گئے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ریاستی پالیسیوں کے باعث ایک بار پھر قبائلی عوام مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، بمباری کے نتیجے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے مقامی آبادی کو مزید عدم تحفظ میں مبتلا کر دیا ہے ۔ تاحال سرکاری سطح پر اس کارروائی میں جانی اور مالی نقصان کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، اور نہ ہی تحریک طالبان پاکستان نے بمباری کے بارے میں کوئی رسمی بیان جاری کیا ہے ۔ https://t.me/TribalNewsUrdu

Comments