Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
February 4, 2025 at 05:58 AM
خاران میں سی پیک روڈ پر تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، مشینری نذر آتش ۔ کوئٹہ: (ٹرائبل نیوز) بلوچستان کے ضلع خاران میں یک مچ کے قریب سی پیک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تمام مشینری نذر آتش کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری مشینری کو آگ لگا دی اور فرار ہو گئے حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم بلوچستان میں اس سے قبل بھی سی پیک سے منسلک منصوبوں کو بلوچ علحیدگی پسندوں نے نشانہ بنایا نشانہ بنایا ہے ۔ https://t.me/TribalNewsUrdu_1

Comments