
Tribal News Urdu
February 4, 2025 at 06:46 AM
امریکہ: اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری کا مطالبہ
واشنگٹن: (ٹرائبل نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تقریباً 1 بلین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دیں ۔
ذرائع کے مطابق اس پیکج میں 4,700 عدد 1,000 پاؤنڈ مارک-83 بم اور 700 ملین ڈالر کے جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک گولہ باری (JDAM) پیکجز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل کو کیٹرپلر D9 بکتر بند بلڈوزر اور 300 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کا دیگر جنگی سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا ۔
یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل غزہ میں مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس پر عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید ہو رہی ہے اسلحے کی یہ ممکنہ فروخت اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو مزید تقویت دے سکتی ہے ۔
https://t.me/TribalNewsUrdu_1
😢
1