
Tribal News Urdu
February 7, 2025 at 03:46 PM
طالبان کا ٹرمپ کے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے پر سخت ردعمل ۔
کابل: (ٹرائبل نیوز) افغان طالبان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے، جس میں غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
طالبان ترجمان نے بیان میں واضح کیا کہ فلسطین پر صرف فلسطینیوں کا حق ہے اور کسی بیرونی قوت کو یہ اختیار نہیں کہ وہ انہیں ان کی زمین سے بے دخل کرے طالبان نے عالمی برادری، باثر ممالک اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیر منصفانہ منصوبے کے خلاف متفقہ اور عملی موقف اختیار کریں ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، اور ایسے منصوبے صرف اسرائیلی جارحیت کو مزید تقویت دینے کے مترادف ہیں طالبان نے اسلامی ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کریں ۔
https://t.me/TribalNewsUrdu_1
❤️
👍
2