Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
February 7, 2025 at 03:46 PM
اٹک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق، دوسرا زخمی ـ اٹک: (ٹرائبل نیوز) حضرو ہٹیاں روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی رائیڈرز ٹیم نے تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ممکنہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کی کارروائی ہو سکتا ہے، تاہم دیگر پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ https://t.me/TribalNewsUrdu_1
❤️ 1

Comments