Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
February 8, 2025 at 06:07 AM
کوئٹہ: جیل روڈ پر فائرنگ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل جاں بحق ۔ کوئٹہ: (ٹرائبل نیوز) جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مقتول ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہے تھے کہ گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ "سی سی ٹی وی" فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ۔ https://t.me/TribalNewsUrdu_1
❤️ 1

Comments