علم القرءان والحدیث
علم القرءان والحدیث
February 26, 2025 at 02:29 AM
*علامہ ابنِ جوزی کا عشق حدیث* علامہ ابنِ جوزی نے بوقت وصال اپنے پاس بیٹھے لوگوں سے فرمایا کہ وہ تمام قلم اکٹھے کیے جائیں جن سے تمام عمر احادیث مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم لکھی ہیں اور ان قلموں کی نوک پر لگی ہوئی روشنائی کو کھرچ لیا جائے جب ان سے کھرچی گئی تو سیاہی کا ڈھیر لگ گیا تو پھر فرمایا کہ بعد وصال جب مجھے غسل دینے کے لئے جو پانی ہو اس میں ملا دیا جائے کہ اس اللہ تعالیٰ اس جسم کو جہنم میں نہ جلائے جس پر اس کے حبیب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی احادیث کی روشنائی کے ذرے لگے ہوں وہ روشنائی اتنی تھی کہ غسل دینے کے بعد بھی کافی مقدار میں بچ گئی۔ (الوفاء باحوال المصطفی،ص6)
❤️ 1

Comments