علم القرءان والحدیث
علم القرءان والحدیث
March 1, 2025 at 02:49 AM
*ملفوظات مفتی احمد یار خان نعیمی* قسط نمبر:17 🏵️ نماز پنجگانہ کے لئے اذان بہر حال دے اگرچہ جنگل میں نماز اکیلے پڑھے ( صاحب) مرقاة نے فرمایا اذان کی برکت سے جنات و فرشتے بھی اس کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں اور اسے جماعت کا ثواب ملتا ہے (مرآة المناجيح 402/1) 🏵️ جن خوش نصیبوں نے مسجد نبوی میں جماعت صحابہ کے ساتھ حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نمازیں پڑھیں ان کا ایک سجدہ دوسروں کے کروڑوں سجدوں سے افضل ہے (مرآة المناجيح 403/1) 🏵️ مدینہ سے چلتے (رخصت) ہوتے وقت خدمت اقدس میں حاضر ہونا سنت صحابہ ہے اب بھی حجاج مکہ معظمہ سے چلتے وقت طواف وداع کرتے اور مدینہ پاک سے رخصت ہوتے وقت سلام وداع ( رخصتی کا سلام) عرض کرتے ہیں (مرآة المناجيح 409) 🏵️ نیند موت کی چھوٹی بہن ہے (مرآة المناجيح 413/1) 🏵️ حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں جنت میں پہلے انبیاء کرام جائیں گے پھر بیت اللہ کے مؤذن یعنی حضرت بلال پھر بیت المقدس کے مؤذن پھر سارے مؤذن (مرآة المناجيح 414/1) 🏵️ کعبہ معظمہ اور مسجد حرام تمام مسجدوں بلکہ عرش الہی سے بڑھ کر ہے (مرآة المناجيح 416/1) 🏵️ جس راستے سے مسلمان گزرتے یا گزر سکتے ہوں وہاں سے کانٹا اینٹ پتھر دور کردینا ثواب ہے (مرآة المناجيح 425/1) 🏵️ مقبولوں کے قرب میں نماز زیادہ قبول ہوتی ہے مسجد نبوی میں ایک نماز کا ثواب پچاس ہزار ہے حضور انور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے قرب کی وجہ سے (مرآة المناجيح 425/1) 🏵️ بزرگوں کے قرب میں توبہ اور دعا بہت قبول ہوتی ہے،كعبة اللہ کے مطاف میں 70 نبیوں کے مزارات ہیں (مرآة المناجيح 426/1) 🏵️ جو چیز حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے جسد ( جسم) مبارک سے مس ہو جائے وہ تبرک بن جاتی ہے لہذا خاک مدینہ تبرک بھی ہے اور شفاء بھی (مرآة المناجيح 427/1) 🏵️ حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم امیر مکہ سے آب زم زم مدینہ منورہ منگایا کرتے تھے۔ (مرآة المناجيح 427/1)

Comments