Online Quran Teaching قرآن اور صحیح احادیث
Online Quran Teaching قرآن اور صحیح احادیث
February 4, 2025 at 02:43 PM
تفسیر: 58: حضرت یوسف ؑ نے اپنے بھائیوں سے کہہ دیا تھا کہ وہ اپنے سب گھر والوں کو مصر لے آئیں۔ چنانچہ وہ ایک قافلے کی صورت میں مصر سے روانہ ہوئے۔ ادھر وہ مسر سے نکلے اور ادھ رکنعان میں حضرت یعقوب ؑ کو حضرت یوسف ؑ کی خوشبو آنے لگی۔ یہ دونوں پیغمبروں کا معجزہ تھا۔ اور حضرت یعقوب ؑ کے لیے بشارت کہ ان کی آزمائش کا زمانہ ختم ہونے والا ہے۔ یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ جب حضرت یوسف ؑ کنعان کے قریب ہی کنویں میں موجود تھے اس وقت حضرت یعقوب ؑ کو ان کی خوشبو نہیں آئی۔ اس کے علاوہ مصر میں قیام کے دوران بھی انہیں اس سے پہلے اس کا احساس نہیں ہوا۔ اس سے معلوم ہوا کہ معجزہ کسی نبی کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ جب چاہتے ہیں، اس کا مظاہرہ فرما دیتے ہیں۔
❤️ 💯 33

Comments