ندائے حق 📚🖊️
ندائے حق 📚🖊️
January 31, 2025 at 10:38 AM
تنزانیہ کی نرم و نازک ہوائیں درختوں کی شاخوں سے سرگوشیاں کر رہی تھیں۔ سورج اپنی مدھم کرنوں سے فضا میں روشنی کی سنہری قندیلیں جلا رہا تھا، اور سبزے میں لپٹی زمین سکون و خاموشی کی چادر اوڑھے تھی۔ اسی پر کیف ماحول میں، ایک گوشۂ خلوت میں، شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب تنہا، مگر خیالات کی ایک کہکشاں میں گم، اپنے لیپ ٹاپ کی روشنی میں تصنیف و تخلیق کی ایک نئی دنیا بسا رہے تھے۔ کی بورڈ پر انگلیاں یوں رقص کر رہی تھیں جیسے کسی شب زندہ دار صوفی کی تسبیح گردش میں ہو۔ ہر لفظ، ہر جملہ، ایک نئی جہت، ایک نیا زاویہ لیے صفحے پر اتر رہا تھا۔ علم و فکر کے دریچے کھل رہے تھے، اور خیالات کی ندیاں ایک منظم بہاؤ میں علم و بصیرت کے سمندر میں جذب ہو رہی تھیں۔ وہ دنیا سے کٹ کر، مگر تاریخ سے جڑ کر، ایک ایسا علمی چراغ روشن کر رہے تھے جس کی روشنی آنے والی نسلوں تک پہنچے گی۔ یہ منظر گواہ تھا کہ علم و حکمت کی راہ میں تنہائی، سکون اور یکسوئی محض اختیاری عناصر نہیں، بلکہ لازمی شرائط ہیں۔ تخلیق وہی نکھرتی ہے جو ارتکاز کی بھٹی میں کندن ہو، اور قلم وہی امر ہوتا ہے جو سکوت و استغراق کے دامن میں پروان چڑھے۔ یہی وہ راز ہے جو صدیوں سے اربابِ قلم کی میراث رہا ہے، اور یہی وہ حقیقت ہے جس نے الفاظ کو ہمیشہ زندہ رکھا ہے! وارث نصیب https://whatsapp.com/channel/0029VadkmQL2phHEM9YIXR3L
👍 1

Comments