ندائے حق 📚🖊️
February 3, 2025 at 02:59 PM
قرآن کریم کی آیات کو اپنی دلنشین آواز میں پرو کر، سوز و گداز کی مٹھاس سے دلوں میں اتارنے والا، الفاظ کی لطافت میں روحانی حلاوت بھرنے والا، قلوبِ خاشعہ کا بادشاہ، دلوں کے تخت پر براجمان، ایمان کی شمع کو روشن کرنے والا، خشیتِ الٰہی سے لبریز ہر لفظ کا ترجمان
جس کی تلاوت میں سوز بھی ہے، ساز بھی ہے، تاثیر بھی ہے، راز بھی ہے، جو ہر آیت کو اپنی خوش الحانی سے ایسا لباسِ جلال عطا کرتا ہے کہ سننے والا جذب و کیف میں ڈوب جائے، دل خشوع و خضوع کی کیفیت میں جھوم جائے۔
جس کی آواز میں قرآن کی حلاوت گھل کر دلوں کو مسخر کرتی ہے، جس کے لہجے میں وہ تاثیر پنہاں ہے جو روح کو بے چین اور دل کو مطمئن کر دیتی ہے، ہر حرف میں ایمان کی گرمی، ہر لفظ میں سکون کی نرمی، ہر آیت میں دل کو جھنجھوڑنے والی نرمی۔
وہی قلوب کی دھڑکنوں کا سلطان، روحوں کے زخموں کا مرہم، محبتِ الٰہی کا پیغامبر،
*الشیخ سعود بن ابراہیم الشریم حفظہ اللہ تعالی*
اللہ تعالیٰ اُن کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور اُن کے نورانی لہجے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VadkmQL2phHEM9YIXR3L
❤️
🌹
3