
ندائے حق 📚🖊️
February 4, 2025 at 04:41 AM
شکرِ نعمت
مہا کمبھ کے ننگِ انسانیت مناظر نے آپ کو حیرت میں ڈالا؛ جب کہ جملہ اہل کفر میں یہ تماشے قدرِ مشترک ہیں؛ بل کہ مجرمانِ اسلام یعنی مسلمانوں کے باطل فرقوں کی مذہبی بیہودگی بھی اس سے کچھ زیادہ مختلف نہیں، یقین نہ آئے تو بریلوی مزاروں اور شیعہ مراسم کا نزدیکی مشاہدہ کریں، ان کی بد مذہبی بھی، حماقت اور لغویت سے گذرتے ہوے فحش تک پہنچتی ہے؛ لہذا مہا کمبھ کی عبرت میں نعمتِ اسلام کی تحدیث کافی نہیں، اس تشکر میں دیوبندیت کی نعمت کو بھی شامل کرو اور کہو:
اے اللہ شکر ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اشرف المخلوقات یعنی انسان بنایا، اربوں انسانوں کی فہرست میں تولد کے لیے مسلمان والدین کا انتخاب کیا، مسلم فرقوں کے مابین اہل السنۃ والجماعۃ میں شامل کیا، سنی انتساب کی ارزانی میں خالص اہل حق اہل دیوبند میں اٹھایا، کروڑوں مسلمانوں میں علم دین کے لیے چنا، علم دین کے باب میں صاف، خالص اور شیریں چشمہ، چشمۂ قاسمی عطا کیا، دیارِ ہند میں امت وسط کے علم بردار رشید واشرف کی ترجمانی سے نہال کیا۔
یہ آپ کی عظیم نعمتیں ہیں، ہم ایسے تیس مار خاں نہ تھے کہ ذاتی کسب کے طور پر ایک بھی اعزاز حاصل کر پاتے، بار الٰہا! مجھ سے زیادہ مراعات یافتہ تو کوئی بھی نہیں! اے کریم! یہ شکر نامہ قبول فرما اور ان بیش بہا نعمتوں کا قدردان بنا!
محمد فہیم الدین بجنوری
4 فروری 2025ء
https://whatsapp.com/channel/0029VadkmQL2phHEM9YIXR3L