
جنت کے ساتھی 🌹
February 15, 2025 at 02:12 AM
❌⭕
*Say No To Valentine day*
بیٹیـاں اچھـی لگتـی ہیں۔
جو پابندِ حیا ہو جو پابندِ عبادت ہو، جو پابندِ اطاعت ہو جو پابندِ سلیقہ ہو،
وہ بیٹی اچھی لگتی ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں ۔ اور حیاء ( شرم ) بھی ایمان کی ایک شاخ ہے ۔
اے نبی اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے (چہروں کے) اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں۔ یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور نہ ستائی جائیں۔ اللہ تعالٰی غفور و رحیم ہے
الاحزاب۔٥٩
غیرمحرم سے غیر ضروری بات کرنا جائزنہیں ہے اور اگر ضرورت کے لیے بات کرنا پڑ جائے تو لہجا نرم نہ رکھو اور صرف ضرورت کی حد تک بات کرو: غیر محرم چاہے تقوٰی کی بلند ترین نشست پر ہی کیوں نہ ہو۔ ۔آ ب کا نا محرم ہی ہے!!!
حیا کے بغیر لوگ درندوں کی طرح ہو جاتے ہیں، وہ صرف اپنی خواہشات کی پرواہ کرتے ہیں
اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر تم میں شرم نہیں ہے تو جیسا چاہو کرو‘‘۔ [بخاری]
May Allah protect every daughter & sister & make us among the obedient follwers
🔊 عزیز بہنوں.!!!
🚫 وہ( نا محرم) مرد جو عورتوں کو بہنیں ، بیٹیاں، اور یہاں تک کہ دوست بنا کر ان سے باتیں (گپ،شپ) کرنا پسند کرتے ہیں ،کیا وہ اپنی بہن بیٹیوں کیلئے بھی یہی سب پسند کرتے ہیں کیا وہ انہیں بھی اس عمل کی اجازت دیں گے؟؟؟
یقیناً ہرگز نہیں : وہ اپنے گھر کی عورتوں کیلئے ایسا کبھی پسند نہیں کریں گے.
📌 لہذا میری پیاری بہنوں!
ایسے لوگوں کی اصلیت کو پہچانیں، جو اپنے گھر کی خواتین کیلئے وہ بالکل پسند نہیں کرتے جو کہ آپ کیلئے کرتے ہیں.
میری بہنوں آپ بھی ایک عزت دار گھرانے کی عزت دار بہن، بیٹی ہیں،
تو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کریں.
📌 ہر بہن اپنے آپ سے مخلص ہو جائے تو خود بھی گناہوں سے بچ سکے گی اور دوسروں کو گناہگار کرنے کی وجہ بھی نہیں بنے گی.
📗 "يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ
اللہ نگاہوں کی چوری تک سے واقف ہے اور وہ راز تک جانتا ہے جو سینوں نے چھپا رکھے ہیں...!
👑 اے اللّٰه ہمیں اپنے ان بندوں جیسا بنا دے جو تجھ سے حیا کرتے ہیں اور اپنے پسندیدہ کاموں سے صرف اور صرف تیری حیا کی خاطر باز رہتے ہیں ،
اللہ ہمیں اپنی محبت سے سرشار کر دے،
ان شاء الله ۔۔۔۔🌷
اگر آپکے پاس اختیار بھی ہے پھول دینے کا یعنی نکاح تو یہودی کی مشابہت سے بچیں اور بے حیائی کے عالمی دن کو پروموٹ نہ کریں ۔ اور جس کے پاس اختیار ہے اسے دن کی کیا قید ؟ اللّه نے بیوی بچوں پر خرچ کو بھی صدقہ قرار دیا تو پھر یہودی کا دن کیوں ؟ اور اسی طرح برتھ ڈے اینیورسی مدر فادر ڈے ٹیچر ڈے اور بھی پتا نہیں کیا کیا ڈے اور کچھ لوگوں نے تو بلیک ڈے بھی بنا لیا ہے مختصر جتنے بھی بلا وجہ کے ڈے ہے❌🚫 یہودی کی مشابہت ہے
🌹❤️🌹 اسلام کی شہزادی 🌹❤️🌹
Copied
👍
❤️
5