ATALEEQ Trainings
March 1, 2025 at 02:34 PM
🔹 مرحبا رمضان
*مبارک مہینے سے بھرپور فائدہ کیسے اٹھائیں؟*
🔊 حضرت الشیخ جہانگیر محمود دامت برکاتھم العالیہ
نوٹ: یہ تحریر حضرت الشیخ کی گفتگو سے ماخوذ ہے ۔
رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید ہونے کے لیے سب سے پہلا قدم بہترین منصوبہ بندی ہے۔ یہ طے کریں کہ اس رمضان میں آپ نے کون کون سے نیک اعمال کرنے ہیں اور کن غیر ضروری کاموں سے بچنا ہے؟
پہلا کام
*قرآن مجید سے جُڑنے کا عزم کریں*
ہدف بنائیں کہ اس رمضان میں قرآن مکمل مجید ترجمہ و تفسیر کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کریں گے۔
اگر خود پڑھ سکتے ہیں تو بہترین! ورنہ کسی قرآن کلاس میں شامل ہو جائیں۔
رمضان، قرآن کا مہینہ ہے—اس سے مضبوط تعلق قائم کرنے کا یہ بہترین موقع ہے!
دوسرا کام
*اپنے اعمال اور عادات پر غور کریں*
غور کیجیے کہ کون سی نئی اچھی عادات اپنانی ہیں اور کن غلط کاموں سے بچنا ہے؟
کم از کم ایک ایسی سنت کو اپنانے کا عزم کریں جس پر مستقل عمل کیا جا سکے۔
تیسرا کام
*وقت کا ضیاع نہ کریں*
رمضان کا قیمتی وقت غیر ضروری خریداری یا بازاروں کے چکر میں ضائع نہ کریں۔
کوشش کریں کہ عید کی تیاری، درزی کے کام اور خریداری رمضان سے پہلے مکمل کر لیں۔
*ہر سال نیا جوڑا پہننا ضروری نہیں! اس بار کسی ضرورت مند کو نیا لباس دے کر اس کی عید خوشیوں سے بھر دیں۔*
چوتھا کام
*افطار پارٹیوں اور سماجی میل جول میں اعتدال رکھیں*
رمضان میل جول اور دعوتوں کے بجائے عبادت، ذکر اور نیک اعمال کا مہینہ ہے۔
اگر افطاری کروانی ہے تو مستحقین اور ضرورت مندوں کو ترجیح دیں۔
پانچواں کام
*عبادت، صلہ رحمی اور خیرات میں سبقت لے جائیں*
اہل خانہ اور دوستوں سے ملیں، مگر ملنے کا مقصد قرآن مجید کو سمجھنا، تراویح میں شرکت، حسنِ سلوک اور صلہ رحمی ہو۔
مساجد میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں، عبادات میں خود کو مشغول رکھیں۔
صدقہ و خیرات کریں، دوسروں پر خرچ کریں، اور رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے میں اپنا وقت اور محنت لگائیں۔
رمضان المبارک کی سعادتوں کو ضائع نہ کریں—اسے اپنی زندگی کا بہترین رمضان بنانے کی کوشش کریں!
❤️
👍
💚
💞
17