Politics Plus
February 21, 2025 at 08:18 AM
🚨ام حسان کی گرفتاری پر کالعدم ٹی ٹی پی کا مذمتی بیان جاری،
⭕️ کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے ام حسان کی گرفتاری پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوسناک خبریں موصول ہورہی ہیں کہ ریاست پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بنات کے ایک عظیم جامعہ، جامعہ حفصہ کی پرنسپل ام حسان صاحبہ کو گرفتار کرلیا ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیلا، جبکہ احتجاج کی صورت بھی پیش آئی ہے۔
خراسانی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عوام پاکستان سے اپیل کرتی ہے کہ وہ خاص طور پر لال مسجد و جامعہ حفصہ کے ساتھ کھڑے ہوں اور ظالم کو ایک بار پھر ظلم کرنے سے روک دیں۔
ترجمان نے بیان کے آخر میں کہا کہ ریاست کیلئے ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے کہ اسی مقام پر انہی لوگوں کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف آپریشن سے ملک کی صورتحال کہاں سے کہاں پہنچ گئی؟ لہذا ایسے اعمال سے اجتناب کریں، کہ پھر آپ ہی شکوہ کریں کہ "لوگ ریاست کے خلاف کیوں کھڑے ہوتے ہیں"؟۔
❤️
1