
MOHD YAHYA KHAN NADVI
February 5, 2025 at 03:43 AM
*اچھے بچے کونسے ہوتے ہیں ❓*
💫🪄🌟✨
✨🌟🪄💫
*(چلیں بھئی سارے اچھے بچے اور ان اچھے بچوں کے والدین اس سال دوبارہ خوش ہوجائیں اور لمبی سی سانس لے کر خوشی خوشی وقت گزاریں)*.
لوگ پوچھتے ہیں اچھے بچے کیسے ہوتے ہیں اور کیا صفات ہوتی ہیں؟
*تو جناب🌹 جوابات حاضرخدمت ہیں*:
🌼1 ۔اچھے بچے *لڑتے ہیں جھگڑتے ہیں* ۔ بہن بھائ ہوں تو ایک دوسرے کے بال بھی پکڑ کر لٹک جاتے ہیں۔ ایک دوسرے سے *ناراضگی میں گردن ٹیڑھی* کرکے بھی چلتے ہیں.
🍄 2 ۔ اچھے بچے اپنے گھر میں *صوفے پر بوقت ضرورت چھلانگیں* لگا لیتے ہیں البتہ دوسرے کے گھر جاکر یہ مظاہرے نہیں کرتے.
🌻 3۔اچھے بچے اپنی *اماں کی گھورتی نظر کو دھیان میں رکھتے ہیں* اور اماں پیار سے سائیڈ میں بلا کر کلاس لیں تو چپ چاپ کلاس لے آتے ہیں اور واپس آکر پھر بھول جاتے ہیں.
📝 4۔اچھے بچے اسکول کا کام وقت پر نہیں بھی کرتے اور اکثر بہت دفعہ کہنے پر مارے باندھے کر بھی لیتے ہیں اور اچھے بچے اکثر *کلاس میں ٹاپ رینکنگ میں نہیں ہوتے*.
🌸 5۔اچھے بچوں کے اندر مقبول عام *ساری صفات نہیں* بھی ہوتیں.
🌺 6۔اچھے بچے غصے میں کبھی کبھی *دروازے کو پاؤں سے ٹھوکر لگا کر بند* بھی کردیتے ہیں اور اچھے بچے *باغی* بھی ہوجاتے ہیں.
🍁 7۔اچھے بچے *اپنی چیزیں شئر نہیں بھی کرتے*.
🍀 8۔ اچھے بچے ہمیشہ *ہر بات نہیں سنتے اور نہ ہی ہر بات مان لیتے ہیں*.
🌷 9۔اچھے بچے چپکے سے کیبنٹ میں *چھپائ ہوئ چاکلیٹس نکال کر کھا لیتے ہیں* اور مزے بھی کرتے ہیں.
🍂 10۔اچھے بچے *ضدی* بھی ہوسکتے ہیں.
🥀11۔اچھے بچے *ظاہری طور پر خوبصورت نہیں* بھی ہوتے.
🍃 12۔ اچھے بچے *بہت شرارتی* ہوسکتے ہیں.
🌿 13۔اچھے بچے ہر خطرناک کام کرتے ہوۓ *امی ابا کو بھول بھی جاتے ہیں*.
🦋 الغرض اچھے بچے اکثر وہی ہوتے ہیں جن کو ہم برا جانتے ہیں اور مختلف لیبلز لگا دیتے ہیں کیونکہ *اچھے بچے “بچے “ہوتے ہیں روبورٹ نہیں ہوتے*.
💐اچھے بچے بڑوں کی طرح *مصنوعی لبادہ نہیں اوڑھتے اور اچھے بچے معصوم ہوتے ہیں* اپنی ہی دنیا میں مگن.
🍁⭕🍁⭕🍁
📣 خوشخبری یہ ہے کہ:
*اسطرح والے اچھے بچے بھی بڑے ہوکر مزید اچھے بن جاتے ہیں اور ان میں آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون بننے کی پوری صلاحیت ہوتی ہے*.
👍
1