
Zavia News
February 2, 2025 at 04:55 PM
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے وژن کے مطابق انٹی انکروچمنٹ آپریشن کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لودھراں لبنیٰ نذیر صاحبہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں ارم شہزادی صاحبہ کا حویلی نصیر خاں روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 40 سے زائد دوکانات، احاطہ جات، ورکشاپ جن کا رقبہ تقریباً 18 کنال سرکاری رقبہ بنتا ہے اور مارکیٹ ویلیو تقریباً 20 کروڑ سے زائد بنتی ہے، واگزار کروا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لودھراں ارم شہزادی صاحبہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں تحصیل کو مریم نواز کے وژن کے مطابق ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا اور انشاء اللہ لودھراں تحصیل کو ناجائز تجاوزات سے پاک و صاف کر کے خوبصورت بنائے گئے۔
👍
1