
Zavia News
February 3, 2025 at 02:05 AM
لاہور:ائرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار
سعودیہ میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی
محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے
وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ آمد. خاندان کے افراد سے ملاقات
ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ہمراہ تھے
وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار۔ رہائی و وطن واپسی پر مبارکباد دی
آپ کو جو تکلیف اٹھانا پڑی وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ محسن نقوی
اے این ایف نے دن رات محنت کر کے انٹرنیشنل گینگ کا سراغ لگایا اور اصل ملزمان کو گرفتار کیا۔ محسن نقوی
سعودی عرب کی حکومت نے بھی بہت تعاون کیا ۔ سعودی حکومت کا خصوصا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محسن نقوی
محسن نقوی نے بے گناہ خاندان کی رہائی کے لیے فوری اقدامات پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا
اے این ایف کی ٹیم کو خصوصی ایوارڈز دیں گے۔ محسن نقوی
اے این ایف کی ٹیم نے اللہ تعالٰی کو راضی کیا ہے۔ محسن نقوی
اے این ایف کی ٹیم نے انتہائی محنت سے کیس لڑا۔ اسطرح کوئی اپنا بھی کیس نہیں لڑتا۔ محسن نقوی
ہم آپ اور اے این ایف کی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔ متاثرہ خاندان کے ماموں ملک ارشد کی گفتگو
محسن نقوی اور اے این ایف کے ڈی جی میجر جنرل عبدالمعید نے جو کام کیا وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔ متاثرہ شخص ہارون علی
آپ کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ ملک عزیز
لاہور کے علاقے مرغزار کالونی کی رہائشی فرحانہ اکرم 4 فیملی ممبرز کے ساتھ 23 دسمبر میں سعودی عرب گئیں
ڈرگ مافیا نے عملے کی ملی بھگت سے فرحانہ اکرم کے بیگ کا ٹیگ تبدیل کیا
فرحانہ اکرم اور ان کے فیملی ممبرز کو 30 دسمبر کو سعودی عرب میں حراست لیا گیا
اے این ایف نے کیمروں کی مدد سے تمام انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کا جائزہ لیا
ایک پورٹر کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو پورا گینگ بے نقاب ہوا
انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے سرغنہ سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے
اے این ایف نے تمام شواہد سعودی حکام کو دئیے جس پر متاثرہ خاندان کی رہائی ممکن ہوئی
اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئر سکندر حیات۔ ڈائریکٹر انفورسمنٹ بریگیڈئر عمران ۔ ڈائریکٹر انٹیلیجنس کرنل کامران اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
👍
1