Zavia News
Zavia News
February 3, 2025 at 02:53 AM
*اضافی ڈیوٹیوں سے نجات کے لیے شاہد انصر گورائیہ صدر انجمن پٹواریان سے اپیل* پٹواریوں کا بنیادی کام زمینوں کا ریکارڈ مرتب کرنا، انتقالات کی تصدیق، فردات جاری کرنا اور متعلقہ دیگر امور سرانجام دینا ہے، لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کئ سالوں سے ہم پر غیر متعلقہ اضافی ڈیوٹیاںا عائد کی جا رہی ہیں۔ یہ اضافی ذمہ داریاں نہ صرف ہمارے اصل فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ بن رہی ہیں بلکہ ہمارے کام کی نوعیت کو بھی غیر ضروری طور پر پیچیدہ کر رہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے آئے روز ہمیں نئی نئی اضافی ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں، جن میں شامل ہیں: ✅ نہری بلوں کی وصولی ✅ رمضان پیکج کی تقسیم ✅ گندم کی خریداری میں اضافی ڈیوٹیاں ✅ پولیو مہم کی نگرانی اور عمل درآمد ✅ مردم شماری کے کام میں معاونت ✅ دیگر حکومتی اسکیموں اور مہمات کی زبردستی ذمہ داری یہ تمام غیر متعلقہ فرائض ہمارے اصل کام کو متاثر کر رہے ہیں اور ہمیں غیر ضروری دباؤ کا شکار بنا رہے ہیں۔ ان اضافی ڈیوٹیوں کی وجہ سے ہم اپنے بنیادی کام پر توجہ نہیں دے پا رہے، جس کے باعث عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم صدر انجمن پٹواریان، شاہد انصر گورایہ صاحب، سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان غیر ضروری اضافی ڈیوٹیوں سے جان چھڑانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ **اگر دیگر سطحوں پر اس مسئلے کا حل ممکن نہیں، تو کم از کم یونین کے فنڈ سے ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں *رٹ پٹیشن دائر کر کے سٹے آرڈر حاصل کیا جائے تاکہ ہمیں ان غیر متعلقہ ڈیوٹیوں سے نجات مل سکے* ۔ ⛔ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ انجمن پٹواریان اپنی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر قانونی کارروائی کرے اور ہمیں اس غیر ضروری بوجھ سے نجات دلائے۔ ہم کسی بھی صورت مزید غیر متعلقہ ڈیوٹیوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار نہیں اور ہم *اپنی یونین سے مضبوط قدم اٹھانے کی امید رکھتے ہیں۔*
❤️ 😮 4

Comments