Zavia News
February 11, 2025 at 11:17 AM
لودھراں: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کا پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام انویسٹیگیشن آفیسر اور انفورسمنٹ آفیسر کے فزیکل ٹیسٹ وینیو کا دورہ ۔ ڈپٹی کمشنر نے فزیکل ٹیسٹ کے لیے بنائے گئے ریس ٹریک کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ انہوں نے انویسٹیگیشن آفیسر کے فزیکل ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کو محنت اور لگن سے فزیکل ٹیسٹ میں حصہ لینے کی ہدایت کی ۔ انویسٹیگیشن آفیسر کے فزیکل ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ لودھراں کی جانب سے مکمل انتظامات کیے گئے تھے ۔ ریس ٹریک پر ریسکیو ایمرجنسی 1122 کے ریسکیورز اور ایمبولینس تعینات کی گئیں تھیں ۔ انویسٹیگیشن آفیسرکی آسامی کیلئے ضلع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کا فزیکل ٹیسٹ لیا گیا جبکہ انفورسمنٹ آفیسرکی آسامی کیلئے فزیکل ٹیسٹ 13 فروری کو جوڈیشل کمپلیکس 100 چک لودھراں میں لیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے فزیکل ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی اور اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا محمد اشرف صالح بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے سیکرٹری بورڈ کو فزیکل ٹیسٹ کے تمام انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی جبکہ ڈی پی او کامران ممتاز کی ہدایت پر فزیکل ٹیسٹ کی سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے ۔ سیکرٹری ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نے بتایا کہا انویسٹیگیشن آفیسر کی آسامی کیلئے فزیکل ٹیسٹ 100 فیصد شفاف اور میرٹ پر لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انویسٹیگیشن آفیسرکیلے ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی کل تعداد 156 ہے۔ جن میں 133 مرد امیدوار جبکہ 23 خواتین امیدوار ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح انفورسمنٹ آفسران کا جسمانی ٹیسٹ 13 فروری کو ہو گا جس میں کل 273 امیدوار حصہ لیں گے جن میں 230 مرد امیدوار اور 43 خواتین امیدوار شامل ہیں ۔ جوڈیشل کمپلیکس لودھراں میں منعقدہ فزیکل ٹیسٹ کی دوڑ کے بعد کامیاب امیدواروں کی بائیومیٹرک کی گئی اور بعد ازاں جسمانی پیمائش انجام دی گئی ۔