Zavia News
Zavia News
February 17, 2025 at 05:42 AM
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ لاہور پہنچ گیا ہے۔ 14 رکنی دستے میں کوچز، کپتان اسٹیو سمتھ اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں، جو کولمبو سے دبئی کے راستے لاہور پہنچے، جبکہ کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دوسرا دستہ بعد میں پہنچے گا۔ اس کے علاوہ، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی آج چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے گی۔ آسٹریلیا ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں ہو رہا ہے، اور افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ #championstrophy #australiacricket #pakistan #zavianews
👍 1

Comments