
Zavia News
February 17, 2025 at 05:56 AM
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مغربی بلوچستان کے کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، البتہ بالائی خیبر پختونخوا کے چند مقامات اور مری میں ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ پٹن میں 3 ملی میٹر، میرکھانی، چترال اور دیر میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مالم جبہ میں 1 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔
#weatherupdate #snowfall #pakistan #zavianews
👍
1