Zavia News
Zavia News
February 17, 2025 at 06:20 AM
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے، اور یہ افراد اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ ملزمان کو ایف آئی اے کوہاٹ زون کی کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا گیا۔ یہ دونوں ملزمان رواں ماہ لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث ہیں، جس میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ملزمان نے شہزاد حسین سمیت دیگر متاثرین سے یورپ بھجوانے کے لیے بھاری رقوم وصول کیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فون برآمد کیے ہیں اور ان کے زیر استعمال 3 بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے۔ #fia #humantrafficking #libyaboattragedy #pakistan #zavianews #zavianewsoffical #zavia
❤️ 👍 2

Comments