
Zavia News
February 18, 2025 at 03:59 AM
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔
پارٹی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو عمران خان کا پیغام پہنچا دیا۔ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ایک ممبر اسمبلی نے مجھے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے بلایا ہے، اور میں ملاقات میں یہ شکوہ کروں گا کہ مجھے بغیر سنے کیوں نکالا گیا؟
دوسری جانب پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے بھی شیر افضل مروت کے حق میں بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں شیر افضل مروت نے سوال کیا کہ مجھے پارٹی سے کیوں نکالا گیا؟
پارلیمانی پارٹی ارکان نے ان کے نکالے جانے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ شیر افضل مروت کو کیوں نکالا گیا؟ اس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور اسے اندرونی سطح پر ہی حل کیا جائے گا۔
#pakistan #zavianews #zavianewsoffical #zavia #imrankhan #imrankhanpti #imrankhan #imrankhanpti #imrankhanofficial #shairafzalmarwat #shairafzal
❤️
1