
Zavia News
February 18, 2025 at 04:07 AM
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد میں موسم سرد رہے گا اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔ بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، صادق آباد اور راجن پور میں بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، قلات، بارکھان، موسیٰ خیل اور ژوب میں بارش متوقع ہے، جبکہ قلعہ عبداللہ، چمن، سبی، خضدار، پشین اور چاغی میں بارش کے ساتھ برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، کرم اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے، جبکہ بٹگرام، وزیرستان اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوسکتی ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
#pakistan #zavianews #zavianewsoffical #zavia #weatherupdate #rain #snow
❤️
1