Zavia News
Zavia News
February 18, 2025 at 05:06 AM
ازبکستان میں پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ معتبر قومی اخبار کے مطابق، حکومت پاکستان نے ازبکستان میں پاکستانیوں کو ملازمت حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم اس حوالے سے چند اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے سرکلر کے مطابق، تاشقند میں پاکستانی سفارت خانے کی سفارش پر یہ پابندی ختم کی گئی ہے۔ تمام پروٹیکٹوریٹ دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ازبکستان میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کریں۔ بیرون ملک ملازمت کے لیے حکومت پاکستانی پاسپورٹ پر پروٹیکٹر کی مہر یا بارکوڈ اسٹیکر لگاتی ہے، جو کہ لازمی ہے۔ پروٹیکٹر کے بغیر پاکستانی شہری بیرون ملک نوکری حاصل نہیں کر سکتے۔ یہ حکم پہلے سے جاری شدہ اجازت ناموں، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز، اور براہ راست ملازمت کے خواہشمند افراد پر بھی لاگو ہوگا۔ وہ پاکستانی شہری جنہوں نے ازبکستان کا ورک ویزا خود حاصل کیا ہے، وہ اسکروٹنی مکمل کرکے پروٹیکٹوریٹ دفاتر میں جا کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن اور پروٹیکٹر بھی بحال کر دیا گیا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ کسی ایسے آجر کے پاس جائیں جس کے خلاف کوئی شکایت درج نہ ہو۔ ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو بھی ازبک آجر سے متعلق تسلی بخش رپورٹ پیش کرنے کی پابندی ہوگی، تاکہ پاکستانی ورکرز کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں، ازبکستان میں پاکستانی ورکرز کی نئی ڈیمانڈ کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ہر نئی ڈیمانڈ کی باضابطہ تصدیق اور اسکروٹنی پاکستانی سفارت خانہ کرے گا۔ #pakistan #zavianews #zavianewsoffical #zavia #pakistan #uzbekistan #zavianews
❤️ 1

Comments