
Zavia News
February 18, 2025 at 05:11 AM
پاکستان میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مقامی گیس کی فراہمی میں 40 فیصد تک کمی کا انکشاف ہوا ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2018-19 میں مقامی گیس کی فراہمی 2378 ایم ایم سی ایف ڈی تھی، جو مالی سال 2023-24 میں کم ہو کر 1714 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس ایس جی سی کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس میں مالی سال 2017-18 سے لے کر اب تک 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ملک بھر میں گیس کی کمی کی وجہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ نئے گیس میٹرز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
#pakistan #zavianews #zavianewsoffical #zavia #pakistan #gascrisis #zavianews
❤️
1