
Zavia News
February 18, 2025 at 05:31 AM
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج پاک بھارت مقابلے کے لیے بلیک مارکیٹ میں انتہائی مہنگے ٹکٹ فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، دبئی میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ کا ایک ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں 12 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ بہتر نشستوں کے ٹکٹ 15 لاکھ روپے سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو سکتے ہیں۔ آفیشل پلیٹ فارمز پر ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد شائقین بلیک مارکیٹرز سے مہنگے داموں ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں ہونے والے میچز کے لیے اضافی ٹکٹ جاری کیے تھے، جو بہت جلد فروخت ہو گئے۔
#pakistan #zavianews #zavianewsoffical #zavia #pakistan #india #icc #zavianews