Zavia News
Zavia News
February 18, 2025 at 05:34 AM
امریکا میں برفانی طوفان اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے، تیز ہواؤں اور شدید سردی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق، مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ گورنر کینٹکی نے سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ ویسٹ ورجینیا اور جارجیا میں بھی ایک ایک ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے علاوہ کئی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ برفانی طوفان کے باعث مغربی ورجینیا، پنسلوانیا اور میری لینڈ میں ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں، اور حکام نے متعدد ریاستوں میں ہنگامی صورت حال نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ #pakistan #zavianews #zavianewsoffical #zavia #usa #snowstorm #floods #zavianews

Comments