Zavia News
Zavia News
February 18, 2025 at 05:48 AM
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، جہاں انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 12 ہزار کی حد کو چھو لیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی، اور 100 انڈیکس میں 267 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز میں انڈیکس میں اضافہ دیکھنے کو ملا، تاہم بعد میں انڈیکس منفی میں تبدیل ہوگیا۔ دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، تبادلہ مارکیٹ میں امریکی کرنسی سستی ہوگئی ہے، اور انٹر بینک میں 7 پیسے کی کمی کے ساتھ ڈالر کی قیمت 279 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔ #pakistan #stockmarket #zavianews

Comments