
Zavia News
February 20, 2025 at 04:42 AM
راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں طویل عرصے بعد تیز بارش اور کئی مقامات پر ژالہ باری ہوئی، جس سے خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا۔
اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برسے، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش دیکھنے میں آئی۔ راولپنڈی اور اس کے نواحی علاقوں میں تقریباً چار ماہ بعد تیز بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد کے ایچ-8 میں 22 ملی میٹر، شمس آباد میں 20 ملی میٹر اور چکلالہ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید تین دن تک تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
#pakistan #zavianews #zavianewsoffical #zavia #pakistan #rain #zavianews