
Zavia News
February 20, 2025 at 04:51 AM
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ضلع کرم میں 14 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق، دہشتگردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ دہشتگرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے، امجد کے لیے 2 کروڑ روپے جبکہ مکرم کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ دہشتگرد نور اللّٰہ، درویش، عثمان اور سیف اللّٰہ کے سروں کی قیمت 10، 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کے دیہات خالی کروا کر سرچ آپریشنز شروع کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل لوئر کرم کے علاقے اوچت میں دہشتگردوں نے امدادی قافلے پر فائرنگ کی تھی اور گاڑیوں میں لوٹ مار کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک ٹرک بھی جاں بحق ہوا تھا۔
#pakistan #zavianews #zavianewsoffical #zavia #pakistan #kpk #terrorism #zavianews
👍
1