
Zavia News
February 26, 2025 at 02:54 AM
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے خوشخبری سنائی ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس پشاور میں ہوگا۔
ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے آغاز کی تیاریاں جاری ہیں، اور ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کی کامیاب کوشش پر خوشی ہوتی ہے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے اور کامیاب کوششوں سے اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔
#pakistan #zavianews #zavianewsoffical #zavia #ramadan #pakistan #zavianews