
Zavia News
February 26, 2025 at 03:04 AM
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دی۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کو ترجیح دینی چاہیے، کیونکہ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ خطے میں امن کے رستے میں رکاوٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے مغربی کنارے میں جارحیت کو فوراً روکا جائے، کیونکہ قبضے اور جبر سے امن اور استحکام حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
عاصم افتخار نے یہ بھی کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئی ہے اور اس پر اپنی حمایت ظاہر کی ہے۔
#pakistan #un #middleeast #zavianews