
Zavia News
February 26, 2025 at 03:10 AM
انگلینڈ کے اہم فاسٹ بالر برائیڈن کارس چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔
کارس پاؤں کے انگوٹھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں، اور آئی سی سی نے ان کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی ہے۔
ریحان احمد کو برائیڈن کارس کے متبادل کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، اور اس کی منظوری آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔
دوسری جانب، راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا، اور گروپ بی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے تین تین پوائنٹس ہوگئے۔
#england #cricket #championstrophy #zavianews