
Zavia News
February 26, 2025 at 03:20 AM
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، اور دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی، جہاں انہوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے تصدیق کی کہ انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے خلاف اپنا میچ کھیلے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ پر پابندی جیسے مسائل پر برطانوی حکومت، آئی سی سی اور کھلاڑیوں سے مشاورت کی گئی ہے اور ان سب کی آراء کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
#england #afghanistan #cricket #championstrophy #zavianews