
Zavia News
February 26, 2025 at 03:46 AM
افغانستان میں بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان حکام نے تصدیق کی کہ مغربی صوبہ فراہ میں ژالہ باری سے 21 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد دو خاندانوں کے تھے جو سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔ جنوبی قندھار میں شدید بارش کے باعث 8 افراد ہلاک ہوئے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
قندھار میں کپڑے دھونے والی 4 خواتین سیلابی پانی میں بہہ گئیں، جن میں سے صرف ایک خاتون زندہ بچی، جبکہ ایک بچہ بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ اس کے علاوہ، ایک چھت گرنے سے ایک خاتون اور 3 بچے بھی جاں بحق ہو گئے۔
#afghanistan #floods #rain #zavianews