
Zavia News
February 26, 2025 at 05:05 AM
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی کے باوجود پاکستان میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان
ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔ بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں گزشتہ 10 دنوں کے دوران عموماً مستحکم رہی ہیں۔
اس وقت ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہے۔
#fuelprices #petrol #pakistan #zavianews
❤️
😂
2