Azadi Digital
Azadi Digital
March 1, 2025 at 12:43 PM
*اسرائیلی کے جہنم نماء جیلوں سے آزادی* 👈 اسرائیلی عقوبت خانوں کی ہولناک جھلک میں نے 3 مارچ 2024 کو گرفتاری کے بعد سے لے کر اپنی سالگرہ 27 فروری 2025 تک جس وحشیانہ ظلم و ستم کو برداشت کیا، اس کا خلاصہ کچھ یوں ہے: ✍️ 120 دن مسلسل ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور آنکھوں پر پٹی باندھے رکھی گئی۔ ✍️ 120 دن ایک میٹر کے محدود دائرے میں بیٹھنے پر مجبور کیا گیا، جہاں مجھ سے مخصوص پوزیشن میں 18 گھنٹے روزانہ رکوع کی حالت میں بیٹھنے کا تقاضا کیا جاتا، بغیر کسی حرکت کے۔ بولنے، نماز پڑھنے، حتیٰ کہ زبان ہلانے تک پر پابندی تھی۔ ہر حرکت پر سخت سزا دی جاتی تھی۔ 30 سے زائد شدید جسمانی اذیتیں، جن میں شامل ہیں: ⭕ جسم کے ہر حصے پر بے رحمانہ مار پیٹ، خاص طور پر چہرے، سینے، اور حساس مقامات پر تشدد کیا گیا۔ ⭕ ہتھکڑیوں اور بیڑیوں کو اتنا سخت کس دیا جاتا کہ وہ گوشت کاٹ کر ہڈیوں تک پہنچ جاتیں، اور کوئی علاج دستیاب نہ ہوتا۔ ⭕ منہ کے بل لٹا کر ہاتھ پیچھے باندھ دیے جاتے اور پولیس کے تربیت یافتہ کتوں سے حملہ کروایا جاتا، جو ہمارے جسم کو چیر پھاڑ دیتے اور ہم پر پیشاب بھی کراتے۔ ⭕ گھنٹوں دیوار کے ساتھ کھڑا رکھ کر اذیت دی جاتی۔ ⭕ چہرے، گردن اور ہاتھوں پر بجلی کے جھٹکے دیے جاتے۔ ⭕ مسلسل نفسیاتی دباؤ، تضحیک، بے عزتی اور بدترین انتقامی کارروائیاں۔ ⭕ ایک ہفتہ 'ڈسکو روم' میں گزارنے پر مجبور کیا گیا، جہاں اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس (آمان) کے اہلکار مسلسل انتہائی بلند آواز میں میوزک چلاتے تاکہ ذہنی اذیت دی جا سکے۔ جب میں قید میں گیا تھا تو میرا وزن 95 کلوگرام تھا، مگر قید کے دوران مسلسل فاقہ کشی اور شدید غذائی قلت کی وجہ سے میرا وزن 55 کلوگرام تک آ گیا۔ ❖ ہمیں بہت کم مقدار میں خوراک دی جاتی، جو زندہ رہنے کے لیے بھی ناکافی ہوتی۔ ❖ اکثر کھانے میں کیڑے مکوڑے، گندگی اور بدبو ہوتی، جو کھانے کے قابل ہی نہ ہوتا۔ ❖ یہ عقوبت خانے صرف زندانی مراکز نہیں بلکہ اذیت رسانی کے جدید مراکز ہیں، جہاں قیدیوں کی ہمت اور ایمان کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ ❖ لیکن الحمدللہ، نہ یہ ظلم ہمارے ایمان کو کمزور کر سکا، نہ ہمارے عزم کو توڑ سکا۔ مزاحمت جاری رہے گی! تمام فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور ان کے عظیم مجاہدین کو سلام! ہر اس شخص کو سلام جو صہیونی بربریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہا! > "وَقَدْ أَحْسَنَ بِي إِذْ أَخْرَجَنِي مِنَ السِّجْنِ" "وَيَنصُرَكَ اللَّهُ نَصْرًا عَزِيزًا" اللہ ہمیں مزید استقامت عطا کرے اور فلسطین کو آزادی نصیب ہو! ✍️ رہا ہونے والے قیدی: رامی ابو زبیدہ ✍️ فلسطینی مزاحمتی تجزیہ کار
🇮🇱 😭 2

Comments