
خانقاہ حفیظیہ مکیہ کراچی
February 24, 2025 at 04:26 AM
👈 *تنہائیاں سنواریں؛ تاکہ رسوائیاں نہ ہوں*👉
علامہ ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
”واللہ! میں نے دیکھا ہے کہ ایک شخص نماز روزے کی کثرت کرنے والا، کم گو، سادہ طبیعت اور سادہ لباس والا ہوتا ہے، مگر دل اس سے دور بھاگتے ہیں، دلوں میں اس کی خاطر خواہ قدر نہیں ہوتی۔ اور ایک شخص سجے دھجے لباس والا، کوئی خاص عبادت اور خشوع بھی نہیں، مگردل اس کی محبت میں کھنچتے چلے جاتے ہیں۔
*میں نے اس کے سبب پر غور کیا تو دیکھا کہ یہ تنہائی ہے!*
جو اپنی تنہائی سنوار لیتا ہے، اس کی خوبیوں کی خوشبو چہار سُو پھیل جاتی ہے، دل اس خوشبو کے اسیر ہو جاتے ہیں۔ اللہ کے لیے تنہائیاں سنوارو ۔ کیونکہ خلوتیں خراب ہوں تو جلوتوں کی خوبیاں کچھ فائدہ نہیں دیتیں۔
[ صيد الخاطر : ٢٢٠/١ ]
https://whatsapp.com/channel/0029VaDHIxX23n3lFNJlxA00