[دين] For You💯
[دين] For You💯
February 26, 2025 at 03:39 PM
*دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتی؟* 🥺 حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ بصرہ کے بازار سے گزر رہے تھے کہ لوگ ان کے پاس جمع ہو گئے اور پوچھنے لگے: "یا أبا إسحاق! مالنا ندعو فلا يستجاب لنا؟" (اے ابو اسحاق! - یہ آپ کی کنیت تھی - رب ذوالجلال نے قرآن کریم میں فرمایا ہے: "مجھے پکارو، میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا۔" (المؤمن: 60) ہم ایک عرصے سے دعائیں کر رہے ہیں، لیکن ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ نے فرمایا: "قلوبكم ماتت بعشرة أشياء" (تمہارے دل دس وجوہات کی بنا پر مردہ ہو چکے ہیں)۔ پھر درج ذیل چیزیں بیان فرمائیں: 1. الأولى: "عَرَفْتُمُ اللَّهَ فَلَمْ تُؤَدُّوا حَقَّهُ" تم اللہ تعالیٰ کو پہچانتے ہو لیکن اس کا حق ادا نہیں کرتے۔ 2. الثانية: "زَعَمْتُمُ أَنَّكُمْ تُحِبُّونَ رَسُولَ اللَّهِ وَتَرَكْتُمْ سُنَّتَهُ" تم رسول اللہﷺ سے محبت کا دعویٰ کرتے ہو لیکن ان کی سنت چھوڑ دیتے ہو۔ 3. الثالثة: "قَرَأْتُمُ الْقُرْآنَ وَلَمْ تَعْمَلُوا بِهِ" تم قرآن کی تلاوت کرتے ہو لیکن اس پر عمل نہیں کرتے۔ 4. الرابعة: "أَكَلْتُمْ نِعَمَ اللَّهِ وَلَمْ تُؤَدُّوا شُكْرَهَا" تم اللہ کی نعمتیں کھاتے ہو لیکن اس کا شکر ادا نہیں کرتے۔ 5. الخامسة: "قُلْتُمْ أَنَّ الشَّيْطَانَ عَدُوُّكُمْ وَوَافَقْتُمُوهُ" تم کہتے ہو کہ شیطان تمہارا دشمن ہے لیکن پھر بھی اس کی موافقت کرتے ہو۔ 6. السادسة: "قُلْتُمْ أَنَّ الجَنَّةَ حَقٌّ وَلَمْ تَعْمَلُوا لَهَا" تم کہتے ہو کہ جنت برحق ہے لیکن اس کے لیے عمل نہیں کرتے۔ 7. السابعة: "قُلْتُمْ أَنَّ النَّارَ حَقٌّ وَلَمْ تَهْرُبُوا مِنْهَا" تم کہتے ہو کہ دوزخ برحق ہے لیکن اس سے بچنے کی کوشش نہیں کرتے۔ 8. الثامنة: "قُلْتُمْ أَنَّ المَوْتَ حَقٌّ وَلَمْ تَسْتَعِدُّوا لَهُ" تم کہتے ہو کہ موت برحق ہے لیکن اس کی تیاری نہیں کرتے۔ 9. التاسعة: "اشْتَغَلْتُمْ بِعُيُوبِ النَّاسِ وَنَسِيتُمْ عُيُوبَكُمْ" تم دوسروں کے عیب تلاش کرنے میں مصروف ہو لیکن اپنے عیب بھول چکے ہو۔ 10. العاشرة: "دَفَنْتُمْ مَوْتَاكُمْ وَلَمْ تَعْتَبِرُوا بِهِمْ" تم اپنے مردوں کو دفن کرتے ہو لیکن ان سے عبرت حاصل نہیں کرتے۔ (الدرة الفاخرة / مخزن اخلاق، موارد الظمآن لدروس الزمان، دکتور سعید قحطانی، ریاض، 1/173)
👍 1

Comments