AKHREWS Official
AKHREWS Official
February 13, 2025 at 11:20 PM
🚫#bycott_valentine_day 14 فروری شرم و حیاء کے حوالے سے نوجوانوں کے نام کچھ پیغام ! ■ اگر آپ کے پاس زیادہ پیسے ہیں تو ان پیسوں سے کسی کی بہن بیٹی کو پھولوں کا گلدستہ دینے کی بجائے کسی غریب کو کوئی چیز لے دیں۔اگر آپ کے پاس زیادہ وقت ہے تو نبی کریم خاتم النبیین ﷺ پر درود شریف پڑھیں اور قران مجید کی تلاوت اور اپنے ماں باپ کی خدمت کریں ! ■ روشن مستقبل کی بقاء عورت ہو باشعور و باحیا ■ ایک نوجوان وہ ہے جو کسی کی بہن بیٹی کی عزت اچھالنے کے لئے اسے پھولوں کا گلدستہ پیش کرتا ہے۔ایک نوجوان وہ تھا جو ایک بہن بیٹی کی پکار اور اس کی عزت کے تحفظ کے لئے جنگی لشکر لے کر سندھ آجاتا ہے ! آپ کا شمار کس میں ہو رہا ہے؟؟ ■ آج کا نوجوان عورت سے زیادہ متاثر ہے اسی لئے وہ ہر وقت اپنے ظاہری بنائو سنگھار میں لگا رہتا رہتا۔اگر آج کا نوجوان حقیقی مرد سے متاثر ہوتا تو وہ اپنے کردار کو مضبوط بناتا،،،،ہمارا معاشرہ حقیقی مرد اور نوجوان پیدا نہیں کر رہا بلکہ مرد نما طوائفوں کو جنم دے رہا۔ ■ بیہل اے دخترک ایں دلبری ہا مسلمان رانہ زیبد کافری ہا اے مسلمان کی بیٹی تجھے یہ زیب نہیں دیتا کہ تو اپنے جسم کی نمائش کرتی پھرے اور اپنی عصمت کو حوس پرست لوگوں پر نیلام کرتی پھرے۔یہ کافری تجھے زیب نہیں دیتی ہے۔تو اپنے جسم،عزت اور عصمت کی حفاظت کر تاکہ یہ امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے ! ■ کسی بھی ملک و قوم کے حقیقی وارث Students ہوتے یں، اگر یہی طلباء ذ ہنی اور جسمانی عیاشی میں مبتلا ہو جائیں تو اس قوم کا مستقبل کبھی بھی روشن نہیں ہو سکتا۔ ■ سیرت فرزند ہا از امہات جوہر صدق وصفا از امہات مائوں کی سیرتیں اور کردار ہی بیٹوں کی شخصیت اور ذات سے ظاہر ہوتا ہے۔اگر ایک ماں اپنی عزت اور عصمت کی حفاظت کرنے والی ہوگی تو بیٹے پھر صلاح الدین ایوبی اور خالد بن ولید رضی اللہ تعالٰی عنہ جیسے پیدا ہوں گے، اگر ماں اپنے حسن کی داد لینے اور اسٹیجوں پر رقص کرنے والی ہوگی تو پھر بیٹے بھی رنگیلے پیدا ہوں گے ! ■ اگر آپ کسی قوم کو بغیر کسی سازش ،جنگ اور لڑائی کے تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں تو اس قوم کے نوجوانوں میں فحاشی پھیلا دو وہ قوم خود ہی تباہ ہو جائے گی ! ■ اگر آپ اس معاشرے کے بگڑتے اور بدلتے ہوئے حالات کو دیکھ کر خائف نہیں ہیں تو آپ اس معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا اور برباد کرنے میں برابر کے شریک ہیں ! ■ 14 فروری کسی کی بہن کو پھول پیش کرنے کا نہیں بلکہ 23 سال سے امریکہ کی جیل میں قید امت مسلمہ کی بہن اور بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا دن ہے ! ■ جو قومیں اپنی دینی غیرت اور روشن ماضی کو بھول جائیں ان کے مقدر میں غیروں کی غلامی اور ذلت سے مرنا لکھ دیا جاتا ہے۔ ■ جو قوم اپنے اسلاف کی روشن تاریخ کو بھلا کر اگر اغیار کے تہواروں کو اپنا شعار بنالے وہ قوم بھیڑ اور بکریوں سے بھی بدتر ہے۔ ■ ہر کتاب کو غلاف نہیں چڑھتا صرف قرآن مجید کو غلاف چڑھتا ! جس کا آنچل نا دیکھا مہروماہ نے اس ردائے نزاہت پہ لاکھوں سلام Women is a sparking Pivot of the Nation ! Regards; KHR Educational and Welfare Service #khrews #khrms #khreds
❤️ 👍 85

Comments