Abdullah Hingora Official
Abdullah Hingora Official
February 3, 2025 at 07:12 PM
غور و فکر انسانی زندگی کا مدار غور و فکر پر ہے۔ اس کا مفہوم یہ تو قطعا نہیں ہو سکتا کہ ہر ہر انسان ہر ہر مرحلے میں ہر ہر موضوع پر مسلسل غور و فکر میں مصروف رہتا ہے، لیکن یہ مفہوم یقینا حقیقت کے برعکس نہیں ہوگا کہ ہر دور میں چند لوگ یقینا ہر ہر معاملے میں غور و فکر کی روایت نبھاتے ہیں اور اس فریضے سے سبک دوش ہوتے ہیں۔ جب غور و فکر ہماری زندگی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے تو پھر سوچنے اور غور و فکر کرنے کا عمل ہر صورت میں جاری رہنا چاہیے۔ لیکن کیسے اس کے لیے ضروری ہے یک سوئی سکون مطالعہ مشاہدہ اس کے بعد ہی آئیڈیاز ابلتے ہیں،اور خیالات اندر سے پھوٹنا شروع ہوتے ہیں اس کے برعکس جو امور غور و فکر کے راستے میں رکاوٹ بنتے ہیں وہ یہ ہیں: محدود ماحول عدم مطالعہ مشاہدے کا ضعف ذہنی تناؤ اور پریشانیاں مختلف نوعیت کی خصوصا معاشی فکر مندی اور ان امور کے ساتھ ساتھ آج غور و فکر سے روکنے والا سب سے بڑا دشمن ہمارا اسکرین ٹائم ہے اس لیے ان دماغوں کو جنہیں اللہ نے سوچنے کی صلاحیت دی ہے اور غور و فکر کا ملکہ عطا کیا ہے غور و فکر کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو مسلسل دور کرتے رہنا چاہیے اور اپنے مطالعے اور قوت مشاہدہ کو مسلسل بڑھا کر اپنے غور و فکر کو تقویت دینی چاہیے۔ سید عزیز الرحمن
👍 1

Comments