Abdullah Hingora Official WhatsApp Channel

Abdullah Hingora Official

86 subscribers

About Abdullah Hingora Official

https://www.youtube.com/@Abdullah_falahi96

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Abdullah Hingora Official
Abdullah Hingora Official
6/2/2025, 9:47:24 AM

جب موت کسی عزیز کو ہماری زندگی سے چھین لیتی ہے، تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وقت تھم سا گیا ہو۔ ہر دیوار، ہر کمرہ، ہر خاموشی اُس کی یاد میں بھیگ جاتی ہے۔ پہلے پہل تو آہیں، آنسو، اور دعاؤں کی صداؤں سے گھر گونجتا ہے، مگر وقت کے ساتھ سب کچھ معمول پر آتا دکھائی دیتا ہے... صرف دکھائی دیتا ہے۔ گھر کے باسی بظاہر زندگی کی رو میں بہتے نظر آتے ہیں، مگر اندر ہی اندر وہ ایک ایسے سمندر میں ڈوبے ہوتے ہیں جو پُرسکون تو لگتا ہے، مگر اُس کی تہہ میں جدائی کا طوفان مچلتا رہتا ہے۔ کسی خوشی کے موقع پر، کسی تہوار پر یہ سمندر اپنی لہروں کو چھپا نہیں پاتا، آنسو آنکھوں کے کناروں تک آ جاتے ہیں، اور دل پھر سے اُس خالی جگہ کو محسوس کرنے لگتا ہے جہاں کبھی ہمارا پیارا ہنستا، بولتا، جیتا تھا۔ یادیں چپکے سے دروازہ کھٹکھٹاتی ہیں، اور دل کہتا ہے: کاش ایک بار اور... بس ایک بار اور دیکھ لیتے۔ 💔 اے ربِ کریم! ہمارے اُن پیاروں پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرما جو اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ اُن کی قبروں کو جنت کے باغوں میں بدل دے، اُن کی لغزشوں کو معاف فرما، اور اُنہیں اپنی رضا اور قربت عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین 🌹

😭 1
Abdullah Hingora Official
Abdullah Hingora Official
6/1/2025, 1:57:22 PM

*مل گئی مُہلت اُسے بے چین لَہجوں کے عِوض* `کہہ رہا تھا جھُوٹ لیکن کُچھ تو وہ "مجبور" تھا`

Abdullah Hingora Official
Abdullah Hingora Official
5/31/2025, 12:05:13 PM

`رویوں کو نرم رکھیں کہیں فاصلہ محسوس ہو تو خود نزدیک ہو جائیں سبب پوچھ لیں کوئی خاموش لگے تو خود بات کا آغاز کر لیں ہو سکتا ہے جسے آپ دوسرے شخص کی انا سمجھ رہے ہوں وہ اسکی ڈپریشن ہو جس خاموشی کو قطع تعلقی سمجھ رہے ہیں وہ خود سے شکست ہو` *پہل کر لیں ؟* تعلق جوڑنے میں رابطہ کرنے میں مسکرانے میں کسی کو زندگی کی طرف واپس لانے میں

👍 3
Abdullah Hingora Official
Abdullah Hingora Official
2/28/2025, 4:04:44 AM
Image
Abdullah Hingora Official
Abdullah Hingora Official
2/27/2025, 7:02:51 PM

╔══ ❀🌙❀ ══╗ ✦ رائحة رمضان تقترب ✦ رمضان کی خوشبو قریب تر ہو رہی ہے...!! ╚══ ❀🌙❀ ══╝ ✦ أياماً معدودات یہ گنتی کے چند دن ہیں...!! ✦ رمضان بين أحد عشر شهراً رمضان 11 مہینوں کے درمیان ایسے ہی ہے...!! ✦ كيوسف بين أحد عشر كوكباً جیسے یوسف علیہ السلام 11 ستاروں کے درمیان تھے...!!! ✦ فلا تقتلوه پس تم اسے قتل نہ کر دینا...!!! ✦ ولا تلقوه في غيابة الجب اور اسے اندھیرے کنویں میں نہ پھینک دینا...!!! ✦ ولا تبيعوه بثمن بخس اور نہ ہی اسے سستی قیمت پر فروخت کر دینا...!!! ✦ بل أكرموا مثواه بلکہ اس کی عزت و تکریم کرنا...!!! ✦ عسى أن ينفعنا قریب ہے کہ یہ ہمیں فائدہ پہنچائے...!!! ✦ أو نتخذه شفيعاً يوم القيامة یا ہم قیامت کے دن اسے شفیع بنا لیں...!!! ╔══ ❀🤲🏻❀ ══╗ اللّٰھم بلغنا رمضان آمین ثم آمین یا رب العالمین...!!! ╚══ ❀🤲🏻❀ ══╝

Abdullah Hingora Official
Abdullah Hingora Official
2/5/2025, 3:26:39 PM

کسی کی ہزار تسلیاں وہ کام نہیں کرتیں جو قرآن کی ایک آیت کر دیتی ہے۔ قَالَ لَا تَخَافَآ‌ اِنَّنِىۡ مَعَكُمَاۤ اَسۡمَعُ وَاَرٰى۔ *"ڈرو نہیں بیشک میں تمہارے ساتھ ہوں میں سن رہا ہوں اور دیکھ بھی رہا ہوں۔"* *[القرآن : سورۃ طٰہ 46]*

👍 1
Abdullah Hingora Official
Abdullah Hingora Official
2/3/2025, 7:12:49 PM

غور و فکر انسانی زندگی کا مدار غور و فکر پر ہے۔ اس کا مفہوم یہ تو قطعا نہیں ہو سکتا کہ ہر ہر انسان ہر ہر مرحلے میں ہر ہر موضوع پر مسلسل غور و فکر میں مصروف رہتا ہے، لیکن یہ مفہوم یقینا حقیقت کے برعکس نہیں ہوگا کہ ہر دور میں چند لوگ یقینا ہر ہر معاملے میں غور و فکر کی روایت نبھاتے ہیں اور اس فریضے سے سبک دوش ہوتے ہیں۔ جب غور و فکر ہماری زندگی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے تو پھر سوچنے اور غور و فکر کرنے کا عمل ہر صورت میں جاری رہنا چاہیے۔ لیکن کیسے اس کے لیے ضروری ہے یک سوئی سکون مطالعہ مشاہدہ اس کے بعد ہی آئیڈیاز ابلتے ہیں،اور خیالات اندر سے پھوٹنا شروع ہوتے ہیں اس کے برعکس جو امور غور و فکر کے راستے میں رکاوٹ بنتے ہیں وہ یہ ہیں: محدود ماحول عدم مطالعہ مشاہدے کا ضعف ذہنی تناؤ اور پریشانیاں مختلف نوعیت کی خصوصا معاشی فکر مندی اور ان امور کے ساتھ ساتھ آج غور و فکر سے روکنے والا سب سے بڑا دشمن ہمارا اسکرین ٹائم ہے اس لیے ان دماغوں کو جنہیں اللہ نے سوچنے کی صلاحیت دی ہے اور غور و فکر کا ملکہ عطا کیا ہے غور و فکر کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو مسلسل دور کرتے رہنا چاہیے اور اپنے مطالعے اور قوت مشاہدہ کو مسلسل بڑھا کر اپنے غور و فکر کو تقویت دینی چاہیے۔ سید عزیز الرحمن

👍 1
Abdullah Hingora Official
Abdullah Hingora Official
2/24/2025, 7:59:39 AM

رمضان المبارک کا معمول 1: روزانہ رات 10 بجے تک سو جائیں۔ 2: رات 3 بجے اٹھیں۔ 3: تہجد 3:30am سے 4:15am تک 4: 20 منٹ تک قرآن مجید کا مطالعہ کریں، کم از کم 10 آیات معنی کے ساتھ 4:15am سے 4:35 تک، 10منٹ تک اپنی دعا کا مشاہدہ کریں، اپنی تمام خواہشات اللہ سے مانگیں۔ 5: صبح 4:45 بجے سے فجر تک سحری کھائیں۔ سحری کھانے کے بعد صلاۃ الصبح کی تیاری کریں۔ 6: نماز فجر مقررہ وقت پر ادا کریں، 7: صبح کا اذکار صبح 6 بجے/6:30 بجے تک کریں۔ 8: صبح 7:30بجے تک آرام کریں اور پھر اٹھ کر دن کے لیے تیاری کریں۔ 9: نوافل کا اہتمام کریں۔ 10:صبح 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک، قرآن پاک کو مسلسل سنتے رہیں۔ 11: نماز ظہر مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ اذکار کریں پھر تلاوت قرآن مجید۔۔ 12: عصر کی نماز مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ تک اذکار۔۔ 13:غروب آفتاب کے وقت اپنا روزہ افطار کریں۔ لیکن حسب توفیق نادار لوگوں خاص کر پڑوسیوں کو کچھ نہ کچھ ضرور بھیج دیا کریں۔۔ افطار کرنے سے پہلے اللہ سے جو کچھ اور ہر چیز مانگیں۔ افطار کے بعد نماز مغرب پڑھیں اور دعا کریں، اللہ رب العزت قبول فرمائے آمین. 14: عشاء کی نماز اور نماز تراویح پڑھیں۔ 15: تراویح کے بعد، دن پر غور کرنے کے لیے 5 منٹ سوچیں، اور اپنے آپ سے یہ سوالات پوچھیں۔ کیا اچھا کیا؟ اور کیا بہتر کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا روکنے کی ضرورت ہے؟ مزید کیا بہتر کرنے کی ضرورت ہے؟ سب سے بڑھ کر اپنے صدقہ میں اضافہ کریں۔ اللہ پاک ہمیں صحت و تندرستی اور پختہ ایمان کے ساتھ ماہ رمضان المبارک کا مشاہدہ کرنے اور ماہ رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین. (30 دن) میں روزانہ قرآن مجید کا ایک حصہ مکمل کرنے کا طریقہ الفجر: 4 صفحات ظہر: 4 صفحات العصر: 4 صفحات مغرب: 4 صفحات عشاء: 4 صفحات ہر روز (15 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کے طریقے کے دو حصے ہیں۔ الفجر: 8 صفحات ظہر: 8 صفحات عصر: 8 صفحات مغرب: 8 صفحات عشاء: 8 صفحات روزانہ ڈھائی حصے (12 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کا طریقہ الفجر: 10 صفحات ظہر: 10 صفحات عصر: 10 صفحات مغرب: 10 صفحات عشاء: 10 صفحات ہر روز (10 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کے طریقے کے تین حصے ہیں۔ الفجر: 12 صفحات ظہر: 12 صفحات عصر: 12 صفحات مغرب: 12 صفحات عشاء: 12 صفحات یہ پروگرام اعلیٰ عزم کے حامل لوگوں کے لیے ہے۔ ہر روز (6 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کا طریقہ پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔ الفجر: 20 صفحات ظہور: 20 صفحات عصر: 20 صفحات مغرب: 20 صفحات عشاء: 20 صفحات اپنے FB اور تمام واٹس ایپ کے تمام کونٹیکٹس کو اور مختلف گروپس میں اس میسج کو پوسٹ کریں کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ جب آپ کی وجہ سے کوئی صحیح طریقہ سے روزے رکھے اور قرآن پاک کی تلاوت مکمل کرے گا تو آپ کو کتنا ثواب ملے گا۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا ماہ رمضان میں درود شریف کا اہتمام زیادہ سے زیادہ کیجئے کیونکہ اس میں درود پاک پڑھنے والوں پر حد سے زیادہ رحم دے برستی ہے ہر مہینے میں بلکہ جو اگے پیچھے نہیں پڑتا ہے تو اس کے لیے یہ بات میں لکھنا چاہتی ہوں کہ اس مہینے میں ادھی بن جاؤ نمازوں کے قران کے داعی بن جاؤ اللہ کے فرمانبردار بن جاؤ اور اس کے بعد اپنے اپ کو دین سے کبھی غافل مت کرنا مسلمانوں اپ ماہ رمضان سے نکلو گے ایمان سے نہیں تقوے اور پرہیزگاری زندگی سے نہیں اللہ کی فرمانبرداری سے نہیں اس بات کا خیال رکھنا کہ زیادہ سے زیادہ پابندی کیجئے اور جو اج طے کرو گے کہ اج ماہ رمضان میں سچے دل سے توبہ کر لیا ائندہ جتنی بھی زندگی بچی ہے وہاں تک اپ کو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنا ہے چاہے غم ائے تکلیفیں ائے کوئی بھی پہاڑ غموں کا ٹوٹ پڑے انسان کو بس اللہ کے رسی کو پکڑ کے رکھنا ہے 💯👉🌹 جو اج کرو گے جس حالت میں زندگی گزارو گے اس حالت میں موت ائے گی اور جس حالت میں موت ائے گی اسی حالت سے قبروں سے اٹھایا بھی جائے گا اب یہ ہم نہیں چاہتے ہمیں قوم لوط کے ساتھ اٹھایا جائے گا بالکل بھی نہیں بلکہ اگر ہم اللہ کی نافرمانی ہو کر ہر سانس کو جییں گے اپنی زندگی کو بوائے فرینڈ بنانے میں برباد کریں گے اپنی زندگی کو غیر لوگوں کے ساتھ برباد کریں گے قیمتی لمحہ تو اج نہیں کل کل نہیں پرسوں چھوڑ کر عبادت کریں گے اللہ کے ساتھ تعلقات بنائیں گے کچھ اگے کے لیے بھیجیں گے تو ہمارا حشر کیا ہوگا ہمارا حشر یہی ہوگا کہ جب ہم نے بے حیائی کی ہوگی زندگی میں ہر طریقے سے ہم نے اللہ کو ناراض کیا ہوگا تو ہم نے اسی ناراضگی کی وجہ سے اپنا ایمان کھو دیا ہوگا اور ہمارے اوپر بے حیائی کا پردہ ڈال دیا ہوگا اور ہم نے وہ زندگی وہ جوانی وہ قیمتی زندگی وہ قیمتی سانس ہے اللہ سے غافل ہو کر وہ گزاری ہوگی تو ہمارا حشر قوم لوط کے ساتھ ہوگا ہم مسلمان ہیں ہمیں مسلمان بن کے رہنا ہے اور اپنے اپ کو سمجھائے تنہائی میں نفس کو بھی تیری بھی موت انی ہے تیرا بھی حشر ہوگا اور جسم کے ہر ٹکڑے کا حصہ دینا ہوگا ہر جسم کا ٹکڑا خود جواب دے گا اپ کی زبان کو مہر لگا دی جائے گی اور ہر جسم کا ٹکڑا گواہی دے گا اللہ کے سامنے ہاں یہ کام کرتا تھا اس نے مجھے وہاں کی طرف لیا تھا پیر خود جواب دیں گے کہ اس راستے کی طرف چلا تھا انکھیں خود جواب دیں گی کس نظر سے دیکھا تھا دل خود جواب دے گا کہ کون سی حالت یہاں بسی تھی زبان خود جواب دے گی کیا کلام کرتے تھے اور اپ کا پورا جسم بدن خود حاضر ہوگا اللہ کے سامنے اور اگر اپ اپنے جسم کو بچانا چاہتے ہو پھر اللہ کی اطاعت میں لگ جاؤ قران کا کہنا مانو اللہ کی بات ماننے کو تیار ہو جاؤ واقعی ہمیں مرنا ہے اور مرنے کے بعد ہمیں اور زندہ ہونا ہے اور اس کے لیے تیاری کرو مجھے امید ہے کہ اپ میری باتوں پہ ضرور عمل کرو گے میں پوسٹ لائک کے لیے نہیں کرتی ہوں شیئر کے لیے نہیں کرتی ہوں بلکہ اگر روز روز روز اچھی باتیں اپ کے سامنے ائے کوئی اللہ کی راہ سے غافل ہو چکا ہوگا تو وہ اللہ کے راستے پہ لوٹ ائے تو میرے لیے وہی سب سے بہترین لائق ہے وہی سب سے بڑی دولت ہے

👍 2
Abdullah Hingora Official
Abdullah Hingora Official
2/27/2025, 1:42:00 AM

ہمت کرو! کچھ غیر ضروری تفصیلات کو مٹانے کی، کچھ تلخ لہجوں کو بھلانے کی، کچھ بے فائدہ باتوں اور بوجھل یادوں کو چھوڑنے کی، اور کچھ انسانوں کے رویوں سے خود کو آزاد کرنے کی۔ اگر تم ہر غیر ضروری چیز اپنی یادداشت میں محفوظ کرتے رہو گے، تو تمہاری سوچ منفی خیالات اور بے کار تصورات سے بھر جائے گی۔ نتیجہ؟ زندگی بھی موبائل ڈیوائس کی طرح ہینگ ہو کر رک جائے گی! ہمت کرو، اضافی بوجھ کو ڈیلیٹ کرو، اور پرسکون رہو!

Abdullah Hingora Official
Abdullah Hingora Official
2/4/2025, 3:07:41 PM

ادب کا تقاضہ ہے کہ انسان جو بھی کہتے ہیں اسے بخوبی سنا جائے... احتیاط کا تقاضہ ہے کہ ہرکہی ہوئی بات کو سچ نہ مان لیا جائے!

👍 1
Link copied to clipboard!