
Peaceful Path
May 20, 2025 at 05:56 AM
* بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم *
◆☜ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں سویا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ میں جنت میں ہوں، میں نے وہاں کسی قرآن پڑھنے والے کی آواز سنی تو میں نے کہا: یہ کون ہے (جو یہاں جنت میں قرآن شریف پڑھ رہاہے) فرشتوں نے بتایا کہ حارثہ بن نعمان ہیں، اس کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نیکی ایسی ہی ہوتی ہے نیکی ایسی ہی ہوتی ہے یعنی نیکی کا پھل ایساہی ہوتاہے، حارثہ بن نعمان اپنی والدہ کے ساتھ بہت ہی اچھا سلوک کرنے والے تھے
══ ✥.❖.✥ ══
❤️
1