
Peaceful Path
June 1, 2025 at 04:57 AM
قدرت کا ایک انجینئر گھر بنانے میں مشغول ہے۔
نہ اس نے کسی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی،
نہ کسی انجینئرنگ کالج میں قدم رکھا،
پھر کس نے سکھایا اسے ایک ایک تنکا جوڑ کر
ایک دلکش، محفوظ، اور متوازن آشیانہ بنانا؟
آخر کس نے؟؟
یقیناً وہ اللّٰہ ہے!
وہی اللّٰہ جو ہر شے کو اس کی فطرت کے مطابق ہنر بخشتا ہے۔
وہی اللّٰہ جو عقل و شعور کا سرچشمہ ہے۔
وہی اللّٰہ جو ہر مخلوق کو اس کا راستہ دکھاتا ہے۔
پرندے کا یہ ننھا سا عمل چیخ چیخ کر اعلان کر رہا ہے:
اور اہلِ ایمان و عقل کے لیے زمین و آسمان میں نشانیاں ہی نشانیاں ہیں!
ذرا غور تو کیجیے…
یہ پرندہ جب ایک ایک تنکا فٹ کر کے
اپنا آشیانہ بناتا ہے
تو کیا یہ سب اتفاقاً ہوتا ہے؟
نہیں!
ہرگز نہیں
یقیناً یہ سب تدبیر ہے، اور یہ تدبیر، مدبّرِ حقیقی کی پہچان کی دعوت ہے
❤️ سبحان اللّٰہ!
اگر ہمارا شعور لمحہ بھر کو ٹھہر جائے،
تو ہر منظر، ہر ذرّہ، خدا کی وحدانیت کا اعلان کرتا دکھائی دے۔
پرےاِقبال۔۔۔
❤️
2