
خوشحال کسان
May 26, 2025 at 03:32 PM
*پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا*
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے 27 سے 31 مئی کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات اور اٹک میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چکوال، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید برآں، سرگودھا، جھنگ اور میانوالی میں 27 سے 31 مئی کے دوران آندھی اور بارش کا امکان ہے، جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں 27 سے 30 مئی کے دوران بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔