📡مــیانوالــی نیـوز📡
📡مــیانوالــی نیـوز📡
June 7, 2025 at 05:38 PM
یااللہ تیری مرضی آج تو بڑی عید تھی نا چلو جیسے تو راضی *افسوس ناک خبر ایک ہی گھر میں 6 افراد جان بحق* مردان : سلنڈر پھٹنے سے 2 منزلہ گھر کی چھت منھدم, حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جانبحق جبکہ 2 بچیاں شدید زخمی۔ آرم کالونی میں گھر کے اندر مبینہ دھماکے کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر، فائر فائٹرز اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، مبینہ دھماکے کے باعث سے 2 منزلہ گھر کی چھت منھدم ہوگئی ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے امدادی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ملبے تلے دبے خاتون اور بچوں سمیت 8 افراد نکال لیں جن میں 6 جانبحق جبکہ 2 بچیاں زخمی تھی،، جانبحق افراد میں 36 سالہ فواد ولد امجد، زوجہ فواد، 7 سالہ ریان ولد فواد، 4 سالہ عائزہ دختر فواد ، 25 سالہ شاہ فہد ولد امجد، 8 سالہ طوبہ دختر جواد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 5 سالہ عائشہ دختر فواد اور 5 سالہ دعا دختر جواد شامل ہیں۔ ریسکیو1122 کے سو سے ذیادہ اہلکاروں نے حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام جانبحق اور زخمی افراد کو نکال کر ایم ایم سی منتقل کر دیا۔ VON
😢 9

Comments