📡Mianwali News📡 WhatsApp Channel

📡Mianwali News📡

4.6K subscribers

About 📡Mianwali News📡

میـــانوالی کا سب سے بڑا واٹس ایپ چینل

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

📡Mianwali News📡
📡Mianwali News📡
6/18/2025, 9:21:52 AM

*میانوالی/ڈراوننگ ایمرجنسی* میانوالی ۔ ریسکیوکنٹرول روم کوداود خیل سے ڈراوننگ ایمرجنسی کی کال موصول۔۔۔۔ میانوالی۔کالر کیمطابق داود خیل اڈا کے قریب نہر تھل میں ایک نوجوان ڈوب گیا۔ میانوالی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ میانوالی۔ریسکیو1122کے تیراک اور غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کر رہی ہیں۔

📡Mianwali News📡
📡Mianwali News📡
6/18/2025, 8:49:34 AM

اسلام و علیکم ہمارے چینل سے کوئی بھائی گرافِکس ڈیزائنر ہے تو ہمیں واٹس ایپ چینل میانوالی نیوز کا لوگو تو بنا دیں شکریہ 03002472702

👍 1
📡Mianwali News📡
📡Mianwali News📡
6/18/2025, 11:26:32 AM

محترم انتظامیہ، السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته ہم، یونیورسٹی کے چند طلبہ، آپ کی خدمت میں انتہائی ادب و احترام کے ساتھ ایک اہم گزارش پیش کرنا چاہتے ہیں۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے، محرم الحرام کے ابتدائی دس ایام اسلامی تاریخ کے نہایت عظیم اور غم ناک ایام سمجھے جاتے ہیں، خاص طور پر شیعہ مسلمان ان دنوں کو گہرے مذہبی جذبات، عبادات، مجالس اور عزاداری کے ساتھ مناتے ہیں۔ یہ ایام ان کے عقائد میں غیر معمولی روحانی اور مذہبی اہمیت رکھتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ یونیورسٹی کے امتحانات کا شیڈول محرم الحرام کے انہی ابتدائی ایام میں رکھا گیا ہے، جس کے باعث شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے طلبہ شدید ذہنی اور روحانی دباؤ کا شکار ہیں۔ ان کے لیے ان دنوں میں امتحانات دینا نہایت مشکل ہے، کیونکہ وہ اپنی دینی عبادات میں مصروف ہوتے ہیں۔ ہم مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ محرم الحرام کے ابتدائی دس ایام میں امتحانات منعقد نہ کیے جائیں، اور ان پیپرز کو ان ایام کے بعد کسی مناسب تاریخ پر منتقل کیا جائے۔ یہ قدم طلبہ کے لیے نہ صرف سہولت کا باعث بنے گا، بلکہ یونیورسٹی کے اس اعلیٰ کردار کی بھی عکاسی کرے گا جو ہر مذہب، فرقے اور عقیدے کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس درخواست پر مثبت غور فرمائیں گے اور طلبہ کی مذہبی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلہ کریں گے۔ آپ کے خلوص اور تعاون کے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

❤️ 👍 4
📡Mianwali News📡
📡Mianwali News📡
6/18/2025, 9:27:42 AM

*محرم الحرام کا احترام ہم سب پر واجب ہے۔۔ رانا عبدالحق SHO تھانہ کالاباغ* *میانوالی* ڈسٹرکٹ پولیس افیسر میانوالی کپٹین ریٹائرڈ محمد اجمل کی ہدایت پر تھانہ کالاباغ کے SHO رانا عبدالحق نے محرم الحرام کے تقدس اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے حوالے سے کالاباغ کی عوام کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں رانا عبدالحق نے کہا کہ "محرم الحرام کا احترام ہم سب پر واجب ہے۔ یہ مہینہ صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔" انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی قسم کی افواہوں یا اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں اور ہر جلوس و مجلس کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام، معززین علاقہ اور نوجوان مل کر پرامن فضا کو برقرار رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔ آخر میں رانا عبدالحق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھیں اور فرقہ وارانہ پوسٹ کو ہرگز فارورڈ شئیر نہ کریں افواہوں پر یقین نہ کریں اگر کسی قسم کی کوئی مشکوک خبر سنیں تو فوری طور پر ہمیں آگاہ کریں تاکہ شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جاسکے

Post image
👍 ❤️ 😂 6
Image
📡Mianwali News📡
📡Mianwali News📡
6/18/2025, 8:28:54 AM

🟢 جون میں تورئی کیوں کھانی چاہیے؟ حیرت انگیز فائدے جانیں! جون کی جھلسا دینے والی گرمی میں اگر کوئی سبزی آپ کو قدرتی ٹھنڈک دے سکتی ہے تو وہ ہے تورئی! یہ صرف ایک سبزی نہیں، بلکہ معدے، جگر، جلد اور دماغ کے لیے ایک مکمل نیچرل ٹانک ہے۔ ✅ تورئی کے 8 لاجواب فائدے: 1. 🌡️ جسم کو اندر سے ٹھنڈا کرتی ہے: گرمی دانے، جسم کی بو اور بار بار پیاس سے نجات — صرف تورئی سے! 2. 🧠 دماغی سکون: گرمی میں چڑچڑا پن، غصہ؟ تورئی دماغ کو پرسکون رکھتی ہے۔ 3. 🍽️ معدہ دوست: بدہضمی، جلن یا گیس ہو تو روز ایک وقت تورئی کھائیں — پیٹ خوش، آپ خوش! 4. 🧬 جگر صاف کرے، toxins باہر نکالے: روزمرہ کی گرمی سے جگر پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرے۔ 5. 💧 قدرتی diuretic: پیشاب میں جلن یا کمی؟ تورئی کھائیں، گردے صاف، پیشاب آسان۔ 6. 💆‍♀️ جلد نکھارے، بال گرنے سے بچائے: وٹامن C اور زنک سے بھرپور، کیل مہاسے اور خشکی کا دشمن۔ 7. 🫀 دل کے لیے بھی مفید: کولیسٹرول کم کرے، دل کی صحت بہتر کرے۔ 8. ⚖️ وزن کم کرنا ہے؟ کم کیلوریز، زیادہ فائبر — وزن گھٹانے والوں کے لیے تورئی بہترین دوست ہے! 👩‍🍳 استعمال کا آسان طریقہ: ہلکے مصالحے میں پکا کر روٹی کے ساتھ کھائیں تورئی کا رائتہ بنائیں

❤️ 👍 2
📡Mianwali News📡
📡Mianwali News📡
6/18/2025, 10:58:51 AM

بیچارہ اپنی ماں کیساتھ کتنی محبت سے اپنے ملک اپنی پاک سرزمین سمجھ کر آیا تھا پاکستان میں ہر طبقہ، ہر محکمہ میں بدمعاشی کو فروغ دے رہا ہے نظام پاکستان ۔ جس کا انجام تباہی کے سوا کچھ نہیں ہو گا ان پاکستانی محکمانہ بدمعاشو ں کے خلاف ایک آواز ہوکر اس ویڈیو کو شير کریں VON

😢 😮 😡 😭 8
Video
📡Mianwali News📡
📡Mianwali News📡
6/18/2025, 11:36:44 AM
Post image
Image
📡Mianwali News📡
📡Mianwali News📡
6/18/2025, 11:36:44 AM
Post image
🙏 1
Image
📡Mianwali News📡
📡Mianwali News📡
6/18/2025, 8:41:48 AM

کنٹرول کو کال موصول ہوئی کالر کے مطابق داؤد خیل اڈا کالا باغ روڈ کے پاس نہر کے اندر دو لڑکے ڈوبتے ہوئے ا رہے تھے موقع پر موجود لوگوں نے ایک بچے کو تو باہر نکال لیا ہے جو کہ سٹیبل ہے دوسرا بچہ نہر میں ڈوب گیا ہے ایمرجنسی لوکیشن پر ایمبولنس اور ریسکیو وہیکل روانہ کر دی گئی ہے۔

😢 8
📡Mianwali News📡
📡Mianwali News📡
6/18/2025, 7:09:44 AM

*میانوالی میں دو نئے تھانے بنانے کی منظوری* پولیس اسٹیشن سول لائن پولیس اسٹیشن کچہ گجرات

❤️ 😂 👍 7
Link copied to clipboard!